25

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونا سستا

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا پھر سستا ہوگیا، نرخ فی تولہ 200 روپے فی اونس 3 ڈالر کم ہوگئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونا معمولی سستا ہوا، 200 روپے کمی سے قیمت 87 ہزار 200 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 171 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 760 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کیمی کے بعد فی اونس 1502 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے جبکہ 10 گرام 900 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں