36

امریکا کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

امریکی فضائہ کا ایف 16 طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی فضائیہ کا طیارہ جرمنی میں دوران پرواز گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ طیارہ جرمنی میں قائم امریکی ایئر بیس کے قریب گرا۔ حادثے دوپہر 3 بجے پیش آیا۔ بیس ترجمان کی جانب سے حادثے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں پیش آیا، خوش قسمتی سے پائلٹ کاک پٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام نے علاقے کے بڑے حصے کو سیل کر دیا اور ملٹری اہلکاروں کے علاوہ کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

جرمنی میں امریکی ایئربیس

جرمنی میں قائم امریکی ایئر بیس اسپینگ ڈھلم پر اس وقت 24 امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے اور 4000 فوجی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئر فورس کے 2 لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے تھے، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا، جب کہ دوسرا بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس واقعے کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ فوجی تربیتی مرکز کے قریب ایئر کرافٹ گر کر تباہ ہوا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

گزشتہ سال امریکا میں دنیا کا مہنگا ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ایف 35 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں