31

پہلا فرانسیسی رافیل طیارہ بھارت کے حوالے

فرانس نے پہلا رافیل طیارہ بھارت کے حوالے کردیا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوجا کے بعد طیارے پر سفر بھی کیا۔

فرانس نے تین ہزار کلو میٹر دور تک میزائل داغنے والا جدید ترین طیارہ رافیل بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کردیا۔

انڈیا کو جنگی طیارہ ملنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے پر ‘شستر پوجا’ یعنی اسلحہ پوجا کی، وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول، ناریل اور لڈو چڑھائے، اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے 2 لیموں بھی رکھے گئے۔

مزید جانیے : فرانس رافیل طیارے آج بھارت کے حوالے کرے گا

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوجا کے بعد رافیل طیارے میں سفر بھی کیا۔

فرانس کے ساتھ رافیل طیاروں کا معاہدہ متنازع رہا ہے اور بھارت کی حزب اختلاف مطالبہ کرتی رہی ہے کہ فرانسیسی رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں مبینہ طور پر اربوں ڈالر کی بدعنوانی پر وزیراعظم نریندر مودی استعفیٰ دیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں