42

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

پنجاب ميں ڈينگی کے مريض کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگے۔ ايک ہی روز ميں 188 نئے مريضوں ميں ڈينگی وائرس کی تصديق ہوگئی۔ زيادہ تر مريض راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ايک روز ميں مزيد 188 افراد ڈينگی کا شکار ہوگئے ہيں جس کے بعد صوبے ميں متاثرہ مريضوں کی مجموعی تعداد 5226 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی سے 139 نئے مريض رپورٹ ہوئے ہيں۔لاہور ميں بھی مريضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ ايک دن ميں 9 نئے مريض اسپتالوں ميں داخل ہوئے۔ اٹک، سرگودھا، شيخوپورہ، بھکر، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گجرات سے بھی مريض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز صوبے ميں ڈينگی لاروا کی موجودگی پر170 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کرکے 15 افراد کو گرفتار کيا گيا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں