26

بھارت میں نوبیاہتا دلہن سیلفی لیتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

بھارت میں نو بیاہتا دلہن خاندان کے دیگر 3 افراد کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں دریا می ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ دلہن سمیت 6 افراد کا گروپ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کیلئے دریا کنارے کھڑا تھا کہ ایک خاتون نے دریا کے اندر پانی میں قدم رکھا تاہم گڑھا ہونے کے باعث اس کا پاؤں پھسل گیا۔

پولیس افسر کے مطابق خاتون گرنے لگی تو انہوں نے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کھینچ لیا، خاتون کے شوہر نے ایک عورت کو بچالیا تاہم اس کی بیوی اور ایک 14 سالہ لڑکے سمیت باقی تمام افراد ڈوب گئے۔

رواں سال مئی میں 3 نوجوان ہریانہ ہی میں ٹرین کی پٹڑی پر سیلفی لینے ہوئے ایک چلتی ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں