30

پنجاب میں 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 225 مریضوں کی تصدیق

پنجاب ميں ڈينگی کی صورتحال تاحال قابو میں نہیں آئی ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزيد 225 مریضوں ميں وائرس کی تصديق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 162، لاہور میں 25 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ چکوال، اٹک، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات سے بھی مريض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راول پنڈی میں ڈینگی مچھرکےکاٹنےسے اب تک 13 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

بلوچستان میں ڈینگی کے 1700 سے زائد مریضوں کی تصدیق

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4886 ہوگئی ہے۔ صوبے بھر ميں2148 مقامات سے ڈينگی لاروا تلف کیا گیا۔ لاروا کی موجودگی پر237 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کرکے 63 افراد گرفتار کرلئے گئے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں