42

بلوچستان میں ڈینگی کے 1700 سے زائد مریضوں کی تصدیق

کوئٹہ میں ڈینگی سے متاثرہ 4 مزید مریض سامنے آگئے ہیں۔

فوکل پرسن فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال کے مطابق اسپنی روڈ کے 4 رہائشیوں کو ڈینگی کے شبے میں اسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے دوران ان کے جسم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اسپتال کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ چاروں مریض گزشتہ روز کراچی گئے تھے جہاں انہیں ڈینگی وائرس نے متاثر کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو ڈینگی وائرس دیگر علاقوں سے لگا ہے۔

ڈینگی نے کوئٹہ کا بھی رخ کر لیا

اس سے قبل بھی کوئٹہ کے علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن اور اغبرگ سے ڈینگی کے 4 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈٰینگی کے شبے میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا جاچکا ہے جن میں سے 17 سو سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں