36

کابل، امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا

افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت امریکی سفارت خانے میں نائن الیون حملوں سے متعلق تقریب جاری تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھواں دور دور تک پھیل گیا۔ آخری اطلاعات تک دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق فی الحال کوئی بیان سامنے نہ آسکا۔

امریکی سفارت خانے کے اندر سے عملے کا کہنا تھا کہ ایک راکٹ سفارت خانے کے کمپاونڈ میں گرا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں نیٹو افواج کے دو فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

3 weeks ago

3 weeks ago

2 months ago

2 months ago

2 months ago

2 months ago

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں