32

بھارت کی موجودہ حکومت آرایس ایس کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے، شاہ محمود قریشی


بھارت فوری طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو اٹھائے، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

بھارت فوری طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو اٹھائے، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

جینیوا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت آرایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سوئس ٹی وی کوانٹرویو میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک صورتحال کی نزاکت کوسمجھتے ہیں لیکن سیاسی وجوہات پرآواز نہیں اٹھا رہے، بھارت نے پانچ اگست کوجو اقدام اٹھائے وہ سب کے لیے حیران کن تھے، بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے ان اقدامات کے خلاف آوازاٹھائی، بھارت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرارداروں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا، بھارت بارباراپنی پوزیشن تبدیل کررہا ہے، پاکستان اوربھارت کے مابین تیسرے فریق کی طرف سے مصالحت ہی واحد آپشن ہے ، مستقبل قریب میں 2 طرفہ مذاکرات کی کوئی صورت نظرنہیں آ رہی جب کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ جموں وکشمیرسے کرفیو اٹھائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملٹری آپشن افغانستان کے مسلے کا حل نہیں، طالبان اپنا ذہن اورسوچ رکھتے ہیں ہم نے خطے میں قیام امن کے لئے مصالحانہ کردارادا کیا، مذاکرات کو بحال ہونا چاہیے کیونکہ اس طرح انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، طالبان کا مذاکرات کی میز پر آنا، القاعدہ اور آئی ایس ایس سے لاتعلقی کا اظہارکرنامثبت پیش رفت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں