39

امریکا کامختلف دہشتگردوں،اداروں پر پابندی لگانےکااعلان

امریکا کی جانب سے مختلف دہشت گردوں، مددگاروں اور ان سے منسلک اداروں پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور محمد ولی سمیت مختلف کارندوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندوں کا سامنا کرنے والی تنظیموں میں حماس، القاعدہ، داعش اور سپا پاسداران انقلاب شامل ہیں، جب کہ ان تنظیموں سے منسلک 15 دیگر افراد کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ نئی پابندیاں امریکا میں ہونے والے نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہیں۔ حماس کے فنانس آفیسر زاہر جبرین اور قدس فورس کے چیف سعید پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق برازیل میں مقیم طالبان کا رہنما اور ملاوی باشندہ بھی اس نئی فہرست میں شامل ہے۔ ملاوی باشندہ افغانستان میں داعش کی شاخ کیلئے بھرتیاں کرتا ہے۔

فہرست میں کئی منی ایکس جینچ ہاؤسز اور ترکی کی جیولر کمپنی بھی نئی پابندیوں کی زد میں آئی ہے۔ فہرست میں شامل افراد کی امریکا میں اگر کوئی جائیداد موجود ہوئی تو وہ جائیداد ضبط ہوسکیں گی، جب کہ ان کے ساتھ کاروبار پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نور ولی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امیر نور ولی کا نام اس وقت منطر عام پر آیا، جب سال 2018 جون میں کالعدم دہشت گرد فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد نور ولی کو تنظیم کا سربراہ بنایا گیا۔

ماروان عیسیٰ

ماروان عیسیٰ حماس کے آپریشنل ونگ کے ڈپٹی کمانڈر ہیں، جو عز الدین القاسم بریگیڈ کو کمانڈ کرتے ہیں۔

محمد الہندی

محمد الہندی فلسطینی اسلامک جہاد تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیں۔

دیگر افراد اور اداروں میں بہا ال ابوعطا، اسماعیل تاش، الکرائیکی، محمد حیدر، فود شوکر، ابراہیم عقیل، حاجی تعیسر، ابو عبداللہ ابن عمر ، حاطب حجن، حورس الدین، فاروقلسوری، ریڈ ان ایکسچینج، اسمارٹ اتھالت، الحرم فارن ایکسچینج، الخالدی ایکسچینج اور ال حیبو جیولری شامل ہیں۔

 

 

3 months ago

3 months ago

4 months ago

4 months ago

4 months ago

4 months ago

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں