25

بھارتی یونیورسٹی میں جالب کی نظم “دستور” کے چرچے

نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے طالب علموں نے بھارتی انتظامیہ کے ظلم کے خلاف حبیب جالب کی مشہور نظم دستور پڑھ کر دیکھنے والوں کے جیت لیئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان دنوں نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے طلبا کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں موجود طلبا نے بھارتی انتظامیہ کے ظلم اور جبر کے خلاف حبیب جالب کی نظم پڑھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

جے این یو کے طالب علموں کے ایک گروپ نے شاندار انداز میں حبیب جالب کی نظم ’ایسے دستور کو میں نہیں مانتا‘گنگنائی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی مداح ہوگئے۔ صدر مملکت نے نہ صرف اسے سراہا بلکہ اپنے ٹوئٹر سے اسے شیئر بھی کیا۔

صدر مملکت نے ویڈیو کے ساتھ ایک چھوٹا نوٹ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ ” دہلی کے نڈر بہادر طلبہ کی حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم “دستور” کی دل موہ لینے والی ادائیگی۔ یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر پہ حالیہ ظالمانہ ترمیم میں پیدا ہونے والی صورت حال کی بہت اثر انگیز عکاسی کرتی ہے”۔

 

 

10 hours ago

10 hours ago

11 hours ago

11 hours ago

1 day ago

1 day ago

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں