27

راولپنڈی:ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1280 تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 1280 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 99 افراد داخل کرائے گئے ہیں۔

ایک ہزار سے زائد ڈینگی سے متاثرہ مریض ہولی فیملی، بے نظیر اور ڈی کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اگست میں راولپنڈی میں 313 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور اور دیگر اضلاع میں 15 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت نے راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ستمبر اور اکتوبر کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈینگی کے مریضوں کیلئے مزید بستر مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے راولپنڈی میں ڈینگی سے نمٹنے کے اقدامات میں کوتاہی پر ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

 

 

1 day ago

1 day ago

2 days ago

2 days ago

3 days ago

3 days ago

 

 

 

 

 

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں