133

ہر بیٹی اور بہن کے لیے زندگی کا اہم ترین اثاثہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماں کی اپنی بیٹی کو قیمتی نصیحتیں

میری پیاری بیٹی ، میری آنکھوں کی ٹھنڈک، شوہر کے گھر جاکر قناعت والی زندگی گزارنے کا اہتمام کرنا۔ جو دال روٹی ملے اس پر راضی رہنا، جوروکھی سوکھی شوہر کی خوشی کے ساتھ مل جائے وہ اُس مرغ سے بہتر ہے جو تمھارے اصرار کرنے پر اس نے ناراضگی سے دیا ہو۔

میری پیاری بیٹی اس بات کا خیال رکھنا کہ اپنے شوہر کی بات کو ہمیشہ وجہ سے سننا اور اس کو اہمیت دینا اور ہر حال میں ان کی بات پر عمل کرنے کی کوشش کرنا اس طرح تم ان کے دل میں جگہ بنالوگی کیونکہ اصل آدمی نہیں آدمی کا کام پیارا ہوتا ہےhttps://www.netcpms.com/u2ncywmn?key=e9f3976c58efc3c30b7e7e565f26eed6۔

میری پیاری بیٹی اپنی زینت و جمال کا ایسا خیال رکھنا کہ جب سو تجھے نگاہ بھر کے دیکھے تو اپنے انتخاب پر خوش ہو اور سادگی کے ساتھ جتنی بھی استطاعت ہو خوشبو کا اہتمام ضرورکرنا اور یاد رکھنا کہ تیرے جسم و لباس کی کوئی بو یا کوئی بُری ہیئت اُسے نفرت و کراہت نہ دلائے۔

میری پیاری بیٹی انکا کھانا وقت سے پہلے ہی اہتمام سے تیار رکھنا کیونکہ دیر تک برداشت کی جانی والی بھوک بھڑکتے ہوئے شعلے کی مانند ہوجاتی ہے اور ان کے آرام کرنے اور نیند پوری کرنے کے اوقات میں سکون کا ماحول بنانا کیونکہ نیند ادھوری رہ جائے تو طبیعت میں غصہ اور چڑچڑا پن پیدا ہوجاتا ہے۔

میری پیاری بیٹی ان کے گھر اور ان کے مال کی نگرانی یعنی ان کے بغیر اجازت گھر میں نہ آئے اور ان کا مال لغویات ، نمائش و فیشن میں برباد نہ کرنا کیونکہ مال کی بہتر نگہداشت حسن انتظام سے ہوتی ہے اور اہل عیال کی بہتر حفاظت حسن تدبر ہے۔

میری پیاری بیٹی ان کی رازدار رہنا ان کی نافرمانی نہ کرنا کیونکہ ان جیسے بارعب شخص کی نافرمانی جلتی پر تیل کا کام کرے گی اور تم اگر اس کا رازدوسروں سے چھپا کر نہ رکھ سکی تو اس کا اعتماد تم پر سے ہٹ جائے گااور پھر تم بھی اس کے دورُخےپن سے محفوظ نہیں رہ سکوگی۔

میری پیاری بیٹی، جب وہ کسی بات پر غمگین ہوں تو اپنی کسی خوشی کا اظہار ان کے سامنے نہ کرنا یعنی ان کے غم میں برابر کی شریک رہنا۔ شوہرکی کسی خوشی کے وقت غم کے اثرات چہرے پر نہ لانا اور نہ ہی شوہر سے ان کے کسی رویے کی شکایت کرنا۔ ان کی خوشی میں خوش رہنا۔ ورنہ تم ان کے قلب کےمکدر کرنے والی شمار ہوگی۔

میری پیاری بیٹی اگر تم ان کی نگاہوں میں قابل تکریم بننا چاہتی ہو تواس کی عزت اور احترام کا خوب خیال رکھنا اور اس کی مرضیات کے مطابق چلنا تو اس کو بھی ہمیشہ اپنی زندگی کے ہر ہر مرحلے میں اپنا بہترین رفیق پاؤ گی۔

میری پیاری بیٹی، میری اس نصیحت کو پلوُ سے باندھ لو اور اس پر گرہ لگا لو کہ جب تک تم ان کی خوشی اور مرضی کی خاطر کئی بار اپنا دل نہیں ماروگی اور ان کی بات اوپر رکھنے کےلئے خواہ تمیں پسند ہو یا ناپسند ، زندگی کے کئی مرحلوں میں اپنےدل میں اُٹھنے والی خواہشوں کو دفن نہیں کروگی اس وقت تک تمہاری زندگی میں بھی خوشیوں کے پھول نہیں کھلیں گے۔

اے میری پیاری بیٹی او ر لاڈلی بیٹی ان نصیحتوں کے ساتھ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے حوالہ کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ زندگی کے تمام مرحلوں میں تمہارے لئے خیر مقدر فرمائے اور ہر برائی سے تم کو بچائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں